ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیٹی بچاو بیٹی پڑھا و رقم کا غلط استعمال: راہل نے مودی کو گھیرا

بیٹی بچاو بیٹی پڑھا و رقم کا غلط استعمال: راہل نے مودی کو گھیرا

Wed, 23 Jan 2019 11:22:22    S.O. News Service

نئی دہلی، 23جنوری (ایس او نیوز؍یو این آئی)  کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ایک تازہ رپورٹ کے بہانے وزیراعظم نریندر مودی پر آج سخت حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کی حکومت نے’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ کے تحت مختص فنڈ کا 56فیصد سے زیادہ پیسہ اس کی تشہیر و نشریات پر خرچ کیا ہے ۔مسٹر گاندھی نے مودی بچاو اشتہار چلاو’ موضوع کے ساتھ ٹوئٹ کرکے وہ خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2014-15سے 2018-19کے درمیان’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ کے لئے مختص فنڈ کا 56فیصد سے زیادہ پیسہ تشہیر و نشریات پر خرچ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس کے ٹھیک برعکس اضلاع اور ریاستوں کو 25فیصد سے کم پیسہ الاٹ کیا گیا ہے ۔ پہلے مرحلہ میں اس کے لئے 19فیصد سے زیادہ رقم جاری نہیں کی گئی ۔


Share: